اسلام آبادپولیس کی زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی

اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں زیرِ حراست ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کے دوران ساتھیوں کی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے ملزم ابراہیم زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم ابراہیم کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ابراہیم تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ایک خاتون سے اسلحے کے زور پر زیورات چھیننے کی واردات میں بھی ملوث ہے۔ ملزم چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد و راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں





