منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہماری لیڈر شپ کو رہا کیا جائے، علیمہ خان کو کیوں اٹھایا؟وہ تو غیرسیاسی ہیں،بیرسٹر گوہر

gohar
مصنف:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم دہشتگردی کے خلاف ریاست کے ساتھ ہیں لیکن دہشتگردی کا بہانہ بناکر گورنر راج لگایا گیا۔


پشاور ہائیکورٹ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذکے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشتگردی ناسور ہے اور ختم ہونی چاہیے، دہشتگردی پر کوئی دو رائے نہیں ہے، ہم پرامن ہیں، دہشتگردی کےخلاف ریاست کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ ہوئی، ہمارے12 اراکین قومی اسمبلی اور 13 اراکین صوبائی اسمبلی اٹھائےگئے، ہمارے دفاترگرائےگئے، ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تختیاں توڑی گئیں، ہم سے مینڈیٹ لیا گیا، گھروں پر چھاپے مارےجارہے ہیں،ایک ٹولہ ہے جو پی ٹی آئی میں اور دیگرسیاسی جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے، ہم ایک ہیں، ایسا کیوں ہورہا ہے، یہ غلط ہورہا ہے جو ہورہا ہے اس سے بہت نفرت بڑھ رہی ہے۔


بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ہونے ہوتے تو ابھی تک ہوچکے ہوتے، دہشتگردی کا بہانہ بنا کر ایمرجنسی اور گورنر راج نافذکیاگیا، دہشتگردی تو بلوچستان میں بھی ہے، ہمارے مینڈیٹ کا قلعہ ہم سے لیا گیا، ہم نے وفاق کے الزام کو مسترد کردیا ہے،وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں گے، ہماری لیڈر شپ کو رہا کیا جائے، علیمہ خان کو کیوں اٹھایا؟ وہ تو غیرسیاسی ہیں