منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس:ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ


راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ 


ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کل لاہور سے کروایا جائے گا، پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے واقعہ ہے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی کل پولی گرافک ٹیسٹ ہونے پر رپورٹ ہفتہ کے پولیس کو ملنے کا امکان ہے۔


دوسری جانب اینکر پرسن صحافی ربعیہ احسن قتل کیس میں گرفتار اس کے شوہر احسن طاہر کو آج دوبارہ مجاز سینئر سول جج کی عدالت پیش کیا گیا،تفتیشی آفیسر نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ملزم کو تفتیش مکمل کر کے 13 نومبر کو پھر پیش کرنے کا حکم دیا۔


آئندہ تاریخ پر عدالت نے مکمل تفتیشی رپورٹ، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی ہے، ملزم شوہر کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا  قبل ازیں ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے بعد پولیس ملزم کو واپس تھانہ لے گئی۔