جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ینگ لیڈرز بلوچستان پارلیمنٹ کے وفد کا ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان نارتھ کا دورہ

مصنف:

کوئٹہ: ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان کے وفد نے ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا، جہاں وفد نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و استحکام، نوجوانوں کے کردار، تعلیم و ترقی اور قومی یکجہتی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے نوجوانوں کو قومی ترقی کا اہم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک و صوبے کی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان کے وفد نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جاری کوششوں کو سراہا۔