جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا ، احتسابی عمل میں تیزی،اسد قیصر اور ڈاکٹر امجد علی سے متعلق نیب تحقیقات،نوٹس جاری

مصنف:

خیبرپختونخوا میں بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں نیب کی اہم پیش رفت، دو اہم انکوائریوں میں متعدد نوٹسز جاری کر دیئے گئے


سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف اثاثوں سے متعلق انکوائری میں نیب کا رجسٹرار آف فرمز کو نوٹس، متعلقہ کاروباری ریکارڈ طلب کر لیا گیا،اسد قیصر انکوائری میں 10 افراد کے نام پر رجسٹرڈ پارٹنرشپ فرمز، کاروباری شراکت داریوں اور رجسٹریشن کی تفصیلات طلب کر لی گئیں،نیب نے اسد قیصر، ان کے اہل خانہ اور دیگر متعلقہ افراد کی کاروباری شراکت داریوں، پارٹنرشپ ڈیڈز، کاروباری پتوں اور رجسٹریشن ریکارڈ کی تفصیلات مانگ لیں


سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کی انکوائری میں نیب کی بڑی پیش رفت، 9 افراد کو بطور گواہ نوٹسز جاری کر دیئے گئے،نیب نے ڈاکٹر امجد علی کیس میں اسلام آباد کی ایٹین سوسائٹی میں واقع جائیداد CLG-003 کی خریداری سے متعلق پانچ افراد کو بطور گواہ طلب کر لیا،

نیب نوٹسز کے مطابق مذکورہ جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں پانچ افراد کی جانب سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کا ذکر، مالی ذرائع کی چھان بین جاری ہے،نیب نوٹسز میں عمران علی کی جانب سے 15 لاکھ، کامران علی کی جانب سے 49 لاکھ، کاشف علی کی جانب سے ایک کروڑ، وقار علی کی جانب سے 60 لاکھ اور ضیاء الرحمان کی جانب سے 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کا ذکرہے،نیب نے مذکورہ پانچ افراد کو 19 نومبر کو پشاور میں تحقیقاتی افسر کے روبرو پیش ہو کر جائیداد کی خریداری اور ادائیگیوں سے متعلق بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی


ڈاکٹر امجد علی کیس میں نیب کا دوسرا کال اپ نوٹس بھی جاری، محمد طارق کو 17 نومبر کو بطور گواہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی،نیب نے محمد طارق سے چار کمپنیوں کے مکمل بینک اکاؤنٹس اور بینک اسٹیٹمنٹس طلب کر لیں،نیب نوٹس میں پائنیرز ریزیڈینشیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پائنیرز ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ، عربیہ پائنیرز کرینز ٹریڈنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور پائنیرز کنسٹرکشن اینڈ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل بینکنگ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،ڈاکٹر امجد علی انکوائری میں چار کمپنیوں کے مالیاتی لین دین اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نیب کی تحقیقات کے دائرے میں شامل ہیں،نیب نے محمد طارق کو پہلے جاری کردہ 28 اکتوبر کے کال اپ نوٹس کے تسلسل میں مزید دستاویزات اور متعلقہ مالیاتی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی


ڈاکٹر امجد علی کیس میں خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران سمیت متعدد متعلقہ افراد کو بھی بطور گواہ طلب، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا،نیب نے اسد قیصر اور ڈاکٹر امجد علی سے متعلق الگ الگ انکوائریوں میں کاروباری روابط، مالی لین دین، کمپنیوں کے ریکارڈ اور اثاثوں کے ذرائع کی چھان بین تیز کر دی،


خیبرپختونخوا میں احتسابی عمل میں تیزی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،نیب کی جانب سے 13 نومبر کو جاری نوٹسز میں کاروباری شراکت داریوں، جائیداد کی ادائیگیوں اور کمپنیوں کے بینکنگ ریکارڈ کی تفصیلات طلب، تحقیقات جاری ہیں۔