خیبر پختونخوا کے عوام کانئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ

مصنف:
خیبر پختونخوا کے عوام نے بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کر دیا
خیبر پختونخوا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مالاکنڈ ڈویژن اور جنوبی اضلاع کو الگ انتظامی یونٹس کا درجہ دیا جائے۔ نئے صوبوں کے قیام سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے پشاور کا رخ نہیں کرنا پڑے گا اور سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ ایک وزیراعلیٰ کے لیے پورے صوبے کا انتظام سنبھالنا مشکل ہے، نئے صوبوں سے انتظامی بوجھ کم ہوگا۔ نئے انتظامی یونٹس بننے سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اسکولوں، کالجز اور اسپتالوں کی حالت بہتر ہوگی۔ جنوبی اضلاع کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ الگ صوبہ بننے سے دور دراز علاقوں کی محرومیاں ختم ہوں گی اور ملکی ترقی و امن کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں





