منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان کے نوجوان باکسرشیر بازمری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

مصنف:

محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بلوچستان کے نوجوان باکسرشیر بازمری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا


کوہلو سے تعلق رکھنے والے شیربازمری نے قازقستان میں منعقدہ نوماد ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا،شیرباز مری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ؛ ووشوسے باکسنگ اورپھرکک باکسنگ تک 16 سالہ جدوجہد نے مجھے عالمی سطح پر پہچان دلائی، پاکستان کی نمائندگی کرنا اورقومی پرچم لہرانا میرے لیے باعثِ فخر ہے،حکومت بلوچستان کی جانب سے عالمی کامیابی پرسرکاری ملازمت کا حصول میرے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے، شیربازمری کی کامیابی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں وہ پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں