فسادی جتھے کے سرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی اور اہل خانہ کا کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

فسادی جتھے کےسرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی اور اہل خانہ نے کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
عوام کے بعد اب فسادی جتھے کے سرغنوں کےاہلخانہ نے بھی شرپسند ٹولے کی انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ، فسادی جتھے کےسرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی عابد اسلم نے بھی کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ نے امتیاز اسلم کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنی ہٹ دھرمی اور منفی روش پر قائم ہے،امتیاز اسلم کے کسی بھی قول و فعل کے ہم ذمہ دار نہیں، بھائی عابد اسلم نے واضح اعلان کر دیا،اور کہا کہ میرے والد پاک فوج میں خدمات انجام دے چکےجبکہ چھوٹا بھائی بھی پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے ، امتیاز اسلم کے ذاتی فیصلوں اور اقدامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ،
عوامی سطح پر مسترد کیے جانے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بھی لاتعلقی کا اعلان فسادی جتھے کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے
مزید پڑھیں





