منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے

مصنف:

ایران کے ممتاز مذہبی رہنما اور عالمِ دین آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔


ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر سے جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم مشہد میں حاصل کی تھی۔ وہ طویل عرصے تک دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے اور مذہبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔رپورٹس کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی 2018ء تک تدریسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے، تاہم بیماری کے باعث بعد ازاں انہیں باقاعدہ تدریس کا سلسلہ ترک کرنا پڑا۔