اتوار، 25 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال


قطر میں پاکستان قطر مشترکہ ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی-


دوحہ میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس کے اختتام پر جام کمال خان اور قطری وزیر مملکت نے مشترکہ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کے منٹس پر باضابطہ دستخط کیے۔


وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کی سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی دوحہ میں ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کی سربراہ نان لی کولنز سے دوطرفہ ملاقات ہو ئی ۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی اقتصادی چیلنجز پر تبادلہ خیال۔ ملاقات میں علا قائی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار پر گفتگوہوئی-


https://x.com/PTVNewsOfficial/status/2114260569952014609?s=20