جمبر: صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف ڈاکٹر پروفیسر اختر حسین عزمی کے اعزاز میں تقریب
جمبر (نامہ نگار)
معروف مصنف جناب ڈاکٹر اختر حسین عزمی صاحب کی صدارتی ایوارڈ یافتہ کتاب ”میرِ حجاز“، جو سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ایک قابلِ قدر علمی و ادبی کاوش ہے، کے اعزاز میں رفیق ماڈل ہائی سکول جمبر میں ایک تقریب منعقد کی گئی.
اس خوبصورت تقریب کے میزبان جناب شفیق احمد خان صاحب جو کہ مصنف کتاب کے اساتذہ میں سے ہیں، جناب شکیل احمد خان صاحب اور جناب عقیل احمد خان صاحب کی موجودگی نے اس علمی و ادبی محفل کو مزید وقار بخشا۔ اس تقریب میں جمبر اور پھول نگر سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ، بشمول
کرکٹ برانڈ حافظ فرمان علی ، ایم ایم اے فوڈز کے سی ای او چودھری انس نواز، کالمسٹ خان فہد خان مرزا یسین بیگ، مصنف کے اساتذہ اقبال چاند، ماسٹر شمشیر ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ شرکاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر اختر عزمی کی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر علمی و ادبی خدمات یقیناً قابلِ تحسین ہیں۔ ڈاکٹر اختر حسین عزمی صاحب کو اس عظیم علمی کاوش پر دلی مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ جمبر کا بہت بڑا اثاثہ ہیں. انہوں نے صدارتی ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان بھر میں جمبر کا نام روشن کیا.
مزید پڑھیں





