جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

elon

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو شیئرز دینے کا اعلان کیا ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے ا س اقدام کا مقصد بچوں کو کم عمری میں اسٹاک مارکیٹ میں حصہ داربنانا اور مستقبل کی معیشت میں ان کی شمولیت یقینی بنانا ہے-


ایلون مسک نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے جبکہ دوسرا شیئر وہ اپنی ذاتی ملکیت سے دیں گے ،کمپنی کے شیئرز آئندہ ماہ منتقل کیے جائیں گے، جبکہ ان کی ذاتی ملکیت سے دیا جانے والا شیئر جون 2027 میں لاک اَپ کی مدت ختم ہونے کے بعد منتقل ہوگا-


اسپیس ایکس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ اکاؤنٹس پروگرام کے تحت ہر فعال اکاؤنٹ میں اپنے کلاس اے کامن اسٹاک کا ایک نیا شیئر فراہم کرے گی ایلون مسک ذاتی طور پر کمپنی کی جانب سے عطیہ کیے جانے والے شیئرز کے برابر تعداد میں مزید شیئرز دیں گے۔


ٹرمپ اکاؤنٹس پروگرام کا مقصد 18 سال سے کم عمر امریکی شہریوں کو اسٹاک مارکیٹ میں حصہ دار بنانا اور ان کے لیے کم عمری سے مالی اثاثے جمع کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جا چکے تھے۔


بروکریج فرم مائٹریڈ گروپ کے عالمی مارکیٹس ایڈوائزر کرسٹوفر برینکن کے مطابق اس ا قدام سے مستقبل میں کمپنی کے انفرادی سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد تیار ہوگی اور نئی نسل میں اسٹاک مارکیٹ سے متعلق دلچسپی اور مالیاتی شعور بڑھے گا۔


ایلون مسک کی مجموعی دولت تقریباً 824 ارب ڈالر ہے، وہ گزشتہ ماہ بھی امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان کر چکے تھے مستقبل کی معیشت میں عوام کو براہ راست حصہ دار بنانے کا مؤثر طریقہ کمپنیوں کے شیئرز انہیں فراہم کرنا ہے۔


دوسری جانب مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک نے بھی اپنے 5 فیصد شیئرز عوامی فلاح کے لیے قائم کیے جانے والے فنڈ کو دینے کا اعلان کیا ہے، جن کی موجودہ مالیت تقریباً 54 ارب ڈالر ہے۔


وارن بفیٹ اب تک تقریباً 60 ارب ڈالر عطیہ کر چکے ہیں، جبکہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤ نڈیشن 2000 سے اب تک 100 ارب ڈالر سے زائد فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کر چکی ہے۔