یورپی یونین کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے 50 روسی بینکوں اور مالیاتی اداروں سمیت 113 روسی شہریوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیاں ان افراد اور اداروں کے خلاف عائد کی گئی ہیں جو روس کی جنگی کارروائیوں کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ فراہم کر رہے ہیں اور روس کے خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت میں ملوث ہیں۔یورپی یونین کے مطابق روس کے بینکاری شعبے پر پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کا مقصد ان مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے روسی حکومت کی آمدنی منتقل ہوتی ہے اور جنگی اخراجات کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں





