اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہمی کے شواہد سامنے آ گئے


افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کو امریکی ساختہ اسلحہ فراہم کرنے کے شواہد سامنے آگئے۔


بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں سے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد کیے ہیں، جس میں M16 اور M4 رائفلز، ایمنگ لیزر اور نائٹ ویژن ڈیوائسز شامل ہیں۔


طالبان لیڈر ملا ہبۃ اللہ کا فتنۃ الہندوستان کو طالبان رجیم کی جانب سے اسلحہ فراہمی کے لیے لکھا گیا خط بھی دونوں کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ اس حوالے سے خفیہ رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے بلوچستان میں تخریب کاری اوردہشت گردی کے لیے 78 لاکھ ڈالر کی ادائیگی  کی ہے۔


بھارتی ریٹائرڈ کرنل بھی فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ذریعے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں افغان سرزمین سمیت بھارتی اور اسرائیلی کردارکا اعتراف کر چکا ہے۔


امریکی جریدے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انٹیلیجنس رپورٹ میں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان گورنر ملا شیرین کی میزبانی میں بھارت افغان انٹیلیجنس حکام  کے اجلاس کا انکشاف ہو چکا ہے۔ اجلاس میں دہشتگرد تنظیم فتنۃ الہندوستان، القاعدہ اور خارجی  گل بہادر گروپ کے نمائندے شامل تھے۔


امریکی واچ ڈاگ سیگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکا کی جانب سے چھوڑا گیا 7.1 ارب ڈالرکا اسلحہ افغان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگرد تنظیمیں استعمال کر رہی ہیں۔


اقوام متحدہ سمیت عالمی جرائد بھی افغان طالبان رجیم کے فراہم کردہ امریکی ہتھیاروں کی دہشتگرد گروہوں تک رسائی کے سنگین پہلو کو بے نقاب کر چکے ہیں۔