Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ


چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو خیبر پختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ان کی مستقل وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا,انہوں نے فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔


آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہیں,آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔


انہوں نے مادر وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔


پشاور پہنچنے پر کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔



رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL