Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انسٹاگرام پر جرمن خاتون بن کر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ، 4 ملزمان گرفتار

مصنف:

ایبٹ آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ایبٹ آباد نے سائبر فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسٹاگرام پر جرمن خاتون بن کر شہریوں سے مبینہ طور پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے ایبٹ آباد وہاب احمد کے مطابق سائبر فراڈ کیس میں مجموعی طور پر 25 ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔وہاب احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایبٹ آباد اور اسلام آباد سے ہے۔ ملزمان نے انسٹاگرام پر جرمن خاتون بن کر شہریوں سے رابطے کیے اور انہیں کاروبار میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر رقم حاصل کی۔این سی سی آئی اے کے مطابق کیس کی تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ بینک ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی جاری ہے۔این سی سی آئی اے ایبٹ آباد کی جانب سے سائبر فراڈ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،