ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت میں قید نہیں ہونا چاہیے,وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہونہار طلبا کو با اختیار بنانے کے لیے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے 5 لاکھ ہونہار اسکول و مدارس کے طالب علموں کو میرٹ پر کروم بُکس اورانٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کےاجرا کی تقریب سےخطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم سےروشناس کراناہم سب کی ذمےداری ہےطلبہ کومیرٹ کی بنیاد پرکروم بکس فراہم کی جا رہی ہیں، باصلا حیت طلبا پاکستان کے حقیقی اثاثہ ہیں، 5 لاکھ طلبہ میں کروم بکس 2 سال کی مدت میں تقسیم کی جائیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر کے ہونہار طلبا کو با اختیار بنانے کے لیے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، ماضی میں نواز شریف کی زیر قیادت 6 لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت میں قید نہیں ہونا چاہیے، دانش اسکولوں میں کھانے اور رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس تقریب کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلا عات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا تھا کہ تقریب میں ملک بھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں





