Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجگور میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردہلاک

pak army

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔


سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقوں اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپر یشن کیا گیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشتگرد ما ر ے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کار ر وائیاں جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

دریں اثنا بلوچستان حکومت کے معاون خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ  پنجگور میں آپریشن ردالفتنہ کے تحت سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، امن و استحکام کے قیام کیلئے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 افسران سمیت 6 جوان شہید ہوئے 23 سالہ کیپٹن ابوزر فاروق کا تعلق ضلع گوجرانوالہ جبکہ 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق ضلع چکوال سے تھا۔ دونوں شہید افسران اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم برقرار ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL