جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

gold price in pakistan today

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔


بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دیکھنے میں آئی ہے۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 30  ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 90 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔


عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپےروپے فی تولہ کی سطح پر آگئی, جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار572 روپے کی کمی سے  3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے  ہو گئی۔


سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی  مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 121 روپے کی کمی سے 6086 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 104 روپے کی کمی سے  5217 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی ایک ڈالر 21 سینٹ کم ہوکر 56 ڈالر 8 سینٹ ہوگئی-