ملتان کے غیر رجسٹرڈ یتیم خانے میں زیر کفالت 106 بچے ورثاء کے حوالے،عمارتیں خالی کروا لی گئیں

مصنف:
ملتان میں 15 سال کے وسیم عباس کے کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانہ کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانہ میں زیر کفالت بچوں کو ورثا کے حوالہ کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا یتیم خانہ میں زیر کفالت 106بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کیا گیا جبکہ بچ جانے والے 16بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا گیا ہے۔
بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانہ کی دونوں عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں ۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانہ کی رجسٹریشن کی درخواست پہلے ہی مسترد کردی گئی تھی جبکہ یتیم خانہ چلانے والی این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے اور یتیم خانہ کی گورننگ باڈی کے گرفتار سیکرٹری جنرل کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں



ٹرانس جینڈر مرد اور اہلیہ پہلے بچے کی آمد کے منتظر
2 گھنٹے پہلے


سحر کامران کا بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت
2 گھنٹے پہلے