ایل پی جی مہنگی،حکمران جواب دیں غریب کیا کرے، حافظ طلحہ سعید

مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ موسم سرما شروع ہونے سے قب ہی ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ،ساتھ ہی ایل پی جی مہنگی ، غریب آدمی کہاں جائے،حکمرانوں کی نااہلیوں نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کی ترجمانی کرتی رہے گی
حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ نااہلوں کی حکومت نے ہر جگہ تباہی مچا رکھی ہے،بجلی مہنگی،ساتھ لوڈشیڈنگ، پٹرول مہنگا،گیس مہنگی، لوڈشیڈنگ، ایل پی جی مقررہ سرکاری نرخ پر مل نہیں رہی اور اب ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے، مزید مہنگی ہونے کا بھی امکان ہے،ایل پی جی کی قیمت روز بڑھانے کے فیصلے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، ایسے میں ہم حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ انہوں نے غریب عوام کو ریلیف بھی دینا ہے یا ہمیشہ مہنگائی کا تحفہ دینا ہے،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ، بھاری بلز،پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے،مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کے لئے میدان میں کھڑی رہے گی، علاوہ ازیں پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کے ذیلی شعبہ ملی رکشہ یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کا، ملی رکشہ یونین کے زیر اہتمام ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج میں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی،احتجاجی مظاہرے کی قیادت عامر بٹ نے کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے رکشہ ڈرائیوروں اور عام شہریوں پر معاشی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے،مہنگائی پر قابو پانے، قیمتوں میں کمی اور محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں،ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تورکشہ ڈرائیور ملک بھر میں احتجاج کریں گے ۔
مزید پڑھیں

ٹرانس جینڈر مرد اور اہلیہ پہلے بچے کی آمد کے منتظر


سحر کامران کا بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت
