پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کیلئے پُرعزم

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کیلئے پُرعزم ہے،
اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسرمحمد جنید جبار کا کہنا تھا کہ؛وطن کی خدمت کے جذبے کے تحت پی ایم اے میں شمولیت اختیار کی اور ملک کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے انتھک محنت جاری رکھوں گا ، پریذیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بٹالین سینئر انڈر آفیسر سید حسن عباس کا کہنا تھا کہ؛پی ایم اے نے نہ صرف میری شخصیت کو نکھارا بلکہ مجھے زندگی کا ایک سچا اورحقیقی مقصد بھی دیا
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے فرینڈلی کنٹری کیڈٹ کمپنی سینئرانڈرآفیسر ریاض محمود خان پی ایم اے کو باوقار ادارہ قرار دیتے ہوئے اظہار تشکر کیا م کمپنی اسپورٹس سارجنٹ محمد عبداللہ نے کہا کہ:یہ کامیابی سخت تربیت، اٹوٹ جذبۂ تعاون اور ٹیم ورک کا ثبوت ہے جو ہماری پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے،چیف آف آرمی اسٹاف ایوارڈ حاصل کرنے والےکورس انڈرآفیسرعلی احمد مصطفی نے کہا کہ؛پی ایم اے کی سخت تربیت اور انسٹرکٹرز کی رہنمائی نے مجھے باوقار انداز میں وطن کی خدمت کیلئےتیار کیا،جھنگ سے تعلق رکھنے والے کورس انڈر آفیسر محمد حمزہ فیاض نے پی ایم اے کے سفر کو نظم و ضبط، قیادت اور ٹیم ورک کا بہترین تجربہ قرار دیامراولپنڈی سے تعلق رکھنے والی لیڈی کیڈٹ کورس جونیئر انڈر آفیسر مریم طارق نے کہا کہ؛ امید کرتی ہوں کہ میرا پی ایم اے کا سفر دوسری جوان خواتین کیلئے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا،فرینڈلی کنٹری لیڈی کیڈٹ سارجنٹ جنت نے پی ایم اے کے سفر کو سیکھنے، نظم و ضبط اور پاک بنگلہ دوستی کا بہترین تجربہ قرار دیا،فرینڈلی کنٹری سینئر انڈر آفیسر علی سلام سالم نے پی ایم اے کے سفر کو نظم و ضبط اور پاک عراق عسکری بھائی چارے کا عملی مظہر بتایا
مزید پڑھیں




