معروف ہالی ووڈ اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسے

معروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی موت کی خبر سامنے آنے پر دنیا بھر میں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر پیٹرک اسٹیورٹ نے بدھ کے روز امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا کے امراض میں مبتلا تھے۔اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔13 جولائی 1940ء کو انگلینڈ کے علاقے یارکشائر میں پیدا ہونے والے پیٹرک اسٹیورٹ نے 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا بڑا حصہ تھیٹر میں گزارا اور رائل شیکسپیئر کمپنی کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔
انہیں عالمی شہرت سائنس فکشن سیریز ’اسٹار ٹریک: دی نیکسٹ جنریشن‘ میں کیپٹن جین لوک پیکارڈ اور مارول کی فلم سیریز ’ایکس مین‘ میں پروفیسر چارلس زیویئر المعروف پروفیسر ایکس کے کردار سے حاصل ہوئی۔سر پیٹرک اسٹیورٹ کی وفات کے بعد بھی وہ مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں پروفیسر ایکس کے کردار میں نظر آئیں گے، جو 18 دسمبر 2026ء کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔




