افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب

مصنف:
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا ہے، طالبان رجیم کی متعدد چوکیاں تباہ ہو گئی ہیںِ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےجنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ علاقوں میں متعدد افغان طالبان کی چوکیوں اورفوجی تنصیبات کوکامیابی سے نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہونے پرمجبورکردیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدداہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع اورعوام کے تحفظ کیلئے پرعزم، قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،
مزید پڑھیں




