بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے 5 یاتریوں کو لے کر دہرادون جا رہا تھا کہ دوران پرواز اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا، بعدازاں ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔رپورٹس کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ خراب موسم بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے علاقے میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر پہلے ہی اورنج الرٹ جاری کر رکھا تھا، جبکہ خراب موسم کے باعث حدِ نگاہ بھی انتہائی کم تھی۔پہاڑی اور جنگلاتی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کی جانب سے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے،
ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ جو 5 مسافر سوار تھے، ان کے نام چندرکانت، راج شری، دنیش، آکاش اور اتھرو ہیں۔ ان کے علاوہ ہیلی کاپٹر کو آپریٹ کر رہے پائلٹ کا نام ہمانشو ہے
مزید پڑھیں




