Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فتنہ الہندوستان سے بازیاب خواتین کے تہلکہ خیز انکشافات


سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران بلوچستان سے بازیاب کرائی گئی خواتین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان المعروف بی ایل اے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔


پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بازیاب خاتون صفیہ عبدالخالق نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رابطہ قائم رکھنے کے لیے مجھے ایک موبائل فون دیا تھا اور وہ مجھے خودکش بمبار بننے پر مجبور کر رہے تھے, انہوں نے خودکش حملے کی تیاری کے لیے گاڑی چلانا بھی سیکھی تھی، تاہم ریاست اور سیکیورٹی اداروں نے مجھے اور خدیجہ کو بحفاظت بازیاب کرایا اور انتہائی باعزت طریقے سے ہمارے خاندانوں کے حوالے کیا۔


https://x.com/PTVNewsOfficial/status/2101964504238059564?s=20


پریس کانفرنس کے دوران خدیجہ پیر جان نے بھی اہم اعترافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا جو 2022 میں ہلاک ہو گیا تھا، میرے شوہر نے میرے بھائی کو بھی تنظیم میں شامل کیا۔ 2022 میں میرے شوہر کی ہلاکت کے بعد میرے بھائی اور اس کے دوستوں نے مجھے بھی ورغلایا، انہیں کوئٹہ سے اٹھا لیا گیا تھا,خدیجہ نے نوکنڈی بم دھماکے میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں اپنی ماضی کی تمام کارروائیوں پر اپنے تمام بلوچ بہنوں اور بھائیوں سے دل سے معافی چاہتی ہوں۔


دونوں خواتین نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ان کی حفاظت اور باعزت واپسی کے اقدامات کو سراہا اور تشدد کا راستہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔


https://x.com/fahmidahyousfi/status/2101980431231176819?s=20

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL