حوثی ملیشیا کا مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا

مصنف:
ریاض: سعودی اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت داغا گیا ڈرون فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق اتحادی فورسز نے مغربی علاقے کی جانب داغا گیا ایک کروز میزائل اور ریاض کی سمت آنے والے دو بیلسٹک میزائل بھی فضا میں تباہ کر دیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی ملیشیا نے مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملے اور دیگر میزائلوں کو تباہ کیے جانے کے واقعات پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
اس سے قبل سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی مار گرائے گئے تھے۔اتحادی افواج کے مطابق میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک شہری زخمی ہوا، جبکہ ایک گھر اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔




