Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلیک میلنگ پر شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی، مومنہ اقبال

Momina-Iqbal

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی۔


اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کی جانب سےانہیں مسلسل ہراساں کیاگیا اور مبینہ طور پر ان کی نجی تصاویر اور دیگر ذاتی نوعیت کامواد سوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکیا ں دی گئیں،ان مسلسل دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کے باعث انہیں اپنی عزت اور نجی زندگی کے حوالے سے شدید خوف کا سامنا کرنا پڑا-


اداکارہ نے بتایا کہ ثاقب چدھڑ ان کے گھر رشتہ لے کر آئے تھے۔ اس موقع پر ان کے والد نے حتمی فیصلہ کرنے سے قبل کچھ وقت مانگا تھا۔

تاہم، چند ماہ بعد ہی اداکارہ کو ثاقب چدھڑ کی پہلی بیوی کی جانب سے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے، جس سے ان پر یہ حقیقت کھلی کہ رکنِ اسمبلی پہلے سے شادی شدہ ہیں۔


مومنہ اقبال کے مطابق، اس تمام دباؤ اور تنازع کو ہوا دینے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ان کے منگیتر حمزہ یہ سب دیکھ کر ان کا ساتھ چھوڑ دیں، ثاقب چدھڑ کی توقعات کے برعکس، ان کے منگیتر حمزہ نے اس کڑے وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور مشکل ترین حالات میں بھی ان کے قدم سے قدم ملا کر کھڑے رہے،اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔