بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران میں دکاندار کو نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت مہنگی پڑ گئی


ایران میں ایک دکاندار کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنا مہنگا پڑ گیا۔


دکاندار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنی دکان پر ترازو کے پیچھے بیٹھا دکھائی دیتا ہے، اس کے چہرے کے خد و خال، بالوں کی ساخت اورتاثرات نیتن یاہو سےملتے جلتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد شہریوں نے دکان کا رخ کرنا چھوڑ دیااور دیکھتے ہی دیکھتے خریداروں نے اس سے خریداری بند کردی۔


ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایرانی اور عرب سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، بعض صارفین نے دکان کا پتہ پوچھا جبکہ کچھ نے دکاندار کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کر دی۔


ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بعض صارفین نے نیتن یاہو سے مشابہت کی بنیاد پر دکان سے خریداری نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے باعث دکاندار کے کاروبار کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں دکاندار نے بھی اس صورتِ حال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے,تاحال اس معا ملے پر مقامی انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔


ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل سے متعلق موضوعات ایرانی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا باعث بنتے ہیں۔