اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کو سیشن عدالت میں چیلنج کردیا گیا

عوام راج پارٹی کے سربراہ اور اینکر پرسن اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کے مقدمے میں وکیل صفائی میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو سیشن عدالت شرقی میں چیلنج کردیا۔
وکیل صفائی میاں علی اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ کے فیصلے میں جسمانی ریمانڈ دینے کے لیے ٹھوس اور غیر معمولی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ ان کے مطابق اقرار الحسن کے چار موبائل فون اور ایک ٹیبلٹ بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحویل میں ہیں۔عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تفتیشی افسر اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے اقرار الحسن کی ان کی قانونی ٹیم اور اہل خانہ سے ملاقات کروا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن مکمل طور پر فٹ ہیں اور انہوں نے کسی قسم کی شکایت نہیں کی۔
مزید پڑھیں





