منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

مصنف:

ایران نے بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے،امریکی فوجی ڈرونز کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں، اور آئی آر جی سی کی کامیاب دفاعی کارروائیوں اور الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے MQ اور MQM-170 طرز کے خفیہ ڈرونز کو روکنے، تباہ کرنے اور قبضے میں لینے کے بعد، آج صبح سویرے آئی آر جی سی کے جنگی ڈرونز نے بحرین کے جزیرے پر واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس میں امریکی افواج کے ایک ریڈار سسٹم کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی خطے میں امریکی افواج کی دشمنانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ آئی آر جی سی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا تسلسل اور ایران کے خلاف دشمنانہ کارروائیوں کے لیے علاقائی فوجی اڈوں اور تنصیبات کا استعمال کسی صورت جواب سے خالی نہیں رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری امریکی فوجی کمانڈروں پر عائد ہوگی۔


۔دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے ایران کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔


واضح رہے کہ دو روز قبل بھی بحرین میں ایرانی فضائی حملے کو روکنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جبکہ ایران نے اس وقت مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔