اسحاق ڈار کی پاکستان میں چینی سفیر سے ملاقات

مصنف:
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شر ا کت داری میں مسلسل پیش رفت کو سراہا، پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک، علاقائی روابط، تجارت و سرمایہ کاری اور زراعت کو جدید بنانے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ مستقبل کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطے جاری رکھنے پر زوردیا-
ملاقات میں علاقائی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا،۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کے اعادہ کا عزم کیا-




