Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

مصنف:

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کامران شہید ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔


پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ جمرود کی حدود جلال دین میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار کامران اپنی رہائش گاہ سے ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی میت جمرود اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔