جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خواجہ آصف نے سہیل آفریدی کی دہشتگردی کی مذمت نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیئے

Khawaja Asif

وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کے پی کے وزیراعظم کے لانگ مارچ کے حوالے سے کئی اہم سوالات اٹھا دیئے-


وزیر دفاع نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں سہیل آفریدی کا لانگ ماچ میں شرکا سے کہا گیا جملہ ہمارے بعد کی نسلین قومی ترانے کیلئے کھڑی نہیں ہوں گی، ہمارے بعد کی نسلیں پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گی شئیر کیا اور لکھا کہ یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو خود کو ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہےاور ایسی آزادی بھی صرف پاکستان میں ہے جہاں ٹھہر کر آپ پاکستان کو توڑنے اور نفرت پھیلانے کا کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس لانگ مارچ میں یا اس سے پہلے کسی موقع پر سہیل آفریدی نے دہشتگردوں کی مذمت کی جو آئے روز پاکستانیوں کو مار رہے، جو آئے روز مسجدوں، بازاروں، حجروں، چیک پوسٹوں پر دھماکے کر رہے جب سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنا ہے کیا اس نے کبھی دہشتگردوں کی مذمت کی؟ کیا اس نے کبھی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کی؟ کیا یہ کبھی سیکیورٹی فورسز کے جنازوں میں گیا؟-


https://x.com/KhawajaMAsif/status/2108933595461276020?s=20



خواجہ آصف نے کہا کہ لیکن یہ پاکستان ہے جہاں آپ ٹھہر کر پاکستان کو گالی بھی دے سکتے، پاکستان کو توڑنے کی بات بھی کر سکتے، پاکستان کے جھنڈے کی تذلیل بھی کر سکتے کیونکہ یہاں سب کو لامتناہی شتر بے مہار نام نہاد آزادی حاصل ہے۔


انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے KP میں انکی حکومت ہے چار سال وفاق میں یہ حکمران رہے یہ اسی پاکستان کی نوا زشیں ہیں جس کو یہ گالی دے رہے ہیں ۔ اسی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ انکی ملی بھگت ہے ان کی وفاداری اقتدار اور صوبے اور وفاق کے وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ ہے۔ یہ لوٹ مار اور اقتدار کے لئے وطن کی مٹی جس کو شہیدوں کے لہو نے سینچا ہے اس سے غداری کر نے کو ہر وقت تیار ہیں۔