امیرِ جماعتِ غرباء اہلِ حدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی وفات پا گئے

مصنف:
کراچی: امیرِ جماعتِ غرباء اہلِ حدیث پاکستان اور جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کراچی کے پرنسپل مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی انتقال کر گئے۔
مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی جماعتِ غرباء اہلِ حدیث پاکستان کے امیر ہونے کے ساتھ کراچی کے معروف دینی ادارے جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے پرنسپل بھی تھے۔مرحوم جماعتِ غرباء اہلِ حدیث پاکستان کے بانی حضرت مولانا حافظ عبد الوہاب محدث دہلویؒ کے پوتے، سابق امیر حضرت مولانا حافظ عبد الستار محدث دہلویؒ کے صاحبزادے اور سابق امیرِ جماعت حضرت مولانا حافظ عبد الغفار سلفیؒ کے چھوٹے بھائی تھے۔مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل، 20 اکتوبر، بعد نمازِ عشاء رات ساڑھے 8 بجے محمدی مسجد، برنس روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔




