جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گھر بیٹھے دستاویزات کی تصدیق ممکن،وزارت خارجہ کا ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم فعال

foreign-office-1

وزارتِ خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم فعال کر دیا ہے، جس کے تحت شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے-


وزارتِ خارجہ کے مطابق نیا نظام 12 اکتوبر 2026 سے فعال کیا گیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد کے مرکزی دفتر کے علاوہ لاہور، کرا چی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات کے لائژن دفاتر سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے-


ڈیجیٹل نظام کے تحت درخواست دہندگان جنرل اور اپوسٹل اٹیسٹیشن کا عمل مکمل کرنے اور مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد ای میل کے ذریعے اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے وزارت کے مطابق یہ نظام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے طرز پر تیار کیا گیا ہے۔


اس اقدام کا مقصد دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں اور ان کے وقت اور اخراجات کی بچت ہو۔ تاہم بعض مخصوص اور استثنائی معاملات میں درخواست دہندگان کی ذاتی حاضری ضروری ہوگی۔


دستاویزات کی تصدیق کے خواہش مند افراد وزارتِ خارجہ کے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔