ماڈل اسرا عائشہ اور اور اداکار زیب خان نے نکاح کر لیا

ریئلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا عائشہ اور زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی نکاح کی تصاویر میں اسرا کو سفید اور گولڈن رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ماڈل نے ہلکے میک اپ اور ہلکی جیولری کا انتخاب کیا،اس کے ساتھ ہی زیب خان سفید شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ جامنی اور نیلے رنگ کا کوٹ پہنے نظر آئے۔
،
دونوں نے اپنی شادی کا اعلان قرآن پاک کی آیت کے ترجمے ’’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘‘ کے ساتھ کیا،ان کی تصاویراور شادی کے اعلان کے ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
https://www.instagram.com/p/De92NVrEW-e/?utm_source=ig_embed&ig_rid=AtJMb6TY1xskg5HcDmOL5xy
ریئلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ کے دوران اسرا عائشہ اور زیب خان کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا،شو میں اسرا عائشہ رنر اپ رہیں اور زیب خان کے ساتھ ان کی دوستی و بندھن کو مداحوں نے شوز کے دوران ہی بہت سراہا تھا۔ مداحوں کی جانب سے انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعض صارفین کے لیے یہ خبر غیر متوقع تھی، کیونکہ شو کے دوران ان کی قربت تو زیرِ بحث رہی، لیکن نکاح کے اعلان نے سب کو حیران کردیا۔





