بھارت میں سمندری طوفان ارنب، ایک لاکھ افراد کے انخلا کا حکم

بھارتی حکام نے شدید سمندری طوفان ارنب کے پیش نظر ریاستوں آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بدھ کی صبح بھارتی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے، جبکہ پڑوسی ممالک نیپال اور سری لنکا میں بھی خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہےسمندری طوفان ارنب آندھرا پردیش کے جنوب مغربی ساحل سے انتہائی شدید طوفان کی صورت میں ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے دوران ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
ساحلی شہر کاکیناڈا میں موسلادھار بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، جبکہ سمندر میں بلند لہریں ساحل سے ٹکرا رہی ہیں, مقا می شہری کوٹیش کمار نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ ان کے مطابق حکام نے لوگوں کو ضروری اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
https://x.com/Breaking2003/status/2114995720378003833?s=20
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش میں تقریباً 50 ہزار جبکہ اڑیسہ میں 48 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے,حکام نے نشیبی علاقوں میں انخلا کے انتظامات کیے ہیں، جبکہ اڑیسہ میں 1,735 سمندری طوفان سے بچاؤ کے مراکز کھول دیے گئے ہیں۔
https://x.com/_AmanJi/status/2115014382916899193?s=20
بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں کچی چھتوں والے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوسکتے ہیں، نشیبی علاقو ں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہےبجلی اور مواصلات کے کھمبے اکھڑ سکتے ہیں اور کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے حکام کو طوفان کی مسلسل نگرانی اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےبعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں، جبکہ ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والی 4,700 سے زائد حاملہ خواتین کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر اسکول بند کردیے گئے ہیں,حکام نے خبردار کیا ہے کہ طوفانی موسم سے اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں، جبکہ فوج کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
نیپال کی قدرتی آفات سے متعلق اتھارٹی نے بھی خبردار کیا ہے کہ طوفان کے اندرون ملک سفر کرتے ہوئے ہمالیہ کے علاقے میں پہنچنے سے شدید بارش، برف باری، برفانی طوفان اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے,سیاحوں کو بلند پہاڑی علاقوں کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں





