منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا 6 سالوں سے زیرِ التوا منصوبہ 10 روز میں مکمل


خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرالتوا منصوبہ 10 روز میں مکمل کروا دیا۔


حکومتی ذرائع کے مطابق مردان کی بخشالی روڈ 6 سال سے تاخیر کا شکار تھی جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا، عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔


https://x.com/iDrAlishba/status/2114809618169999764?s=20


بخشالی روڈ کی تکمیل خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی عوامی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز توجہ کی عکاس ہے,بخشالی روڈ کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولت میسر آئیں گی جبکہ شہریوں کی جانب سے منصوبے کی بروقت تکمیل کو سراہا جا رہا ہے۔


عوام کو سیاسی نعروں اور دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی درکار ہے,بخشالی روڈ کی تعمیر سے واضح ہوتا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے-