سہ ملکی سیریز:سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکاکوفائنل میں جگہ بنانے کےلیے یہ میچ جیتنا ضروی ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کےفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ صائم ایوب اور رضوان اللہ کی جگہ معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا نے گزشتہ میچ کی ٹیم برقرار رکھی ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے۔ انھوں نے گزشتہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق مقابلے میں کم از کم 300 رنز کا مجموعہ مسابقتی ثابت ہو سکتا ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف دونوں میچز میں بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی اُدھر سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا-
پاکستان کی پلیئنگ الیون: معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ، حارث رؤف۔




