منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آج وزیر اعظم اور حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ملاقات کا امکان


جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ 


ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر  آج وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات کا امکان ہے وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے امیر جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کو آج کی ملاقات کی تیاریاں کا بتادیا گیا۔ 


دوسری جانب جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے۔ 


قبل ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے-


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز ختم کرے۔ حکومتی ریلیف پیکج ناکافی ہے، موٹرسائیکل سواروں اور طلبا کے لیے ہفتہ وار 500 روپے کا ریلیف کافی نہیں، جبکہ ان کے بقول ڈیڑھ کرو ڑ موٹرسائیکل سوار حکومتی پیکج سے باہر ہیں۔


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش بھی مہنگی ہوتی ہیں، اس لیے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، جبکہ آئی ایم ایف معاہدے میں لیوی عائد کرنا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔