فرانس: طلبا نے حکومتی تجاویز مسترد کردیں

فرانس میں طلبا رہنماؤں نے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طلبا رہنماؤں نے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد بتایا کہ حکومت نے بعض جماعتوں میں طلبا کی تعداد محدود کرنے، اسکولوں کی عمارتوں کی تزئین و مرمت کے لیے قرضوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے نظام کی تبدیلی سمیت متعدد تجاویز پیش کی ہیں، جبکہ ان کی تفصیلات بتانے کے لیے طے شدہ پریس کا نفرنس بھی مؤخر کردی گئی۔ تعلیمی پیکیج پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
فرانس میں کئی ہفتوں سے جاری طلبا احتجاج کا تعلق تعلیمی نظام میں اصلاحات، کلاسوں میں طلبا کی تعداد، اسکولوں کی عمارتوں کی حالت اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے طریقہ کار سے متعلق شکایات سے ہے, طلبا کا مؤقف ہے کہ حکومت کی تازہ تجاویز ان کے بنیادی مطالبات پورے کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں



