منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹرمپ کا الیکشن فراڈ میں ملوث افراد کو سزا دلوانے پر 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان

annlfduo_donald-trump_625x300_06_November_24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن فراڈ پر سزا دلوانے والے کو 10 لاکھ ڈالر  دینےکا اعلان کیا ہے-


امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جو شخص بھی وسط مدتی انتخابات میں ووٹر فراڈ سے متعلق خبر دے گا اگر اس کے نتیجے میں فراڈ کرنے والے کو سزا ہوگئی تو خبر دینے والے کو دس لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔


انہوں نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے،اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا،ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کر سکیں۔