میرا تعلق کراچی، پاکستان سے ہے۔ میں نے یونیورسٹی آف کراچی سے نباتیات (Botany) میں ایم ایس سی اور ایم فل کی تعلیم حاصل کی ہے۔ پیشے کے اعتبار سے میں شعبۂ تدریس سے وابستہ ہوں، جبکہ ادب، مطالعہ، تحقیق، شاعری، کالم نگاری اور سماجی موضوعات پر اظہارِ خیال میرے خصوصی شوق ہیں۔ میں اردو ادب کے فروغ، علمی و ادبی مکالمے اور مثبت سماجی شعور کی بیداری کے لیے قلمی خدمات انجام دے رہا ہوں۔ میری تحریروں کا بنیادی مقصد فکر و شعور کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں علم، برداشت اور انسان دوستی کو فروغ دینا ہے۔باغی رائٹرز فورم کے تقریبآ آغاز سے ہی اس فورم پر بلا تعطل مختلف موضوعات پر قلم کشائی کر رہا ہوں ۔ مبشر لقمان کی زیر سر پرستی چلنے والے باغی رائٹرز فورم کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔






