بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف، ردا فاطمہ اعوان

نقطہ نظر

محترمہ ردا فاطمہ اعوان کا تعلق گوجرنوالہ کے نواحی گاؤں کوٹ بولا سے ہے۔محترمہ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز سکول سے حاصل کی،آپ نے پانچویں کلاس میں ضلع گوجرانولہ ٹاپ کیا۔پھر آپ نے آپ نے میٹرک میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔سپیرئیر کالج سے آئی کام کیا۔ آپ کو بچپن سے ہی طبی مسائل کا سامنا تھا جس وجہ سے بعض ا ڈاکٹرز نے تعلیم چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا مگر آپ کسی طور اپنے خوابوں سے دست بردار ہونے پر آمادہ نہیں تھیں اس لیے آپ نے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا مگر آئی کام کے بعد آپ کی طبی حالت نے اجازت نہ دی تو آپ کو اپنا تعلیمی سلسلہ روکنا پڑا۔چند ماہ کے علاج کے بعد آپ نے تعلیمی سفر پھر سے شروع کیا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے بی کام کی ڈگری حاصل کی۔

محترمہ کا ادبی سفر کسی باقاعدہ تربیت یا ادبی پس منظر کا نتیجہ نہیں بلکہ زندگی کی مشکلات،مشاہدے اور ادھورے خوابوں کے پیشِ نظر ہے۔اسی وجہ سے محترمہ نے لکھنے کو شہرت پانے کا ذریعہ نہیں سمجھا۔بلکہ آپ نے قلم کو ہمیشہ اپنے دلی جذبات کے اظہار کے لیے اٹھایا۔ قارئین میں آپ کی شاعری اسی وجہ سے مقبول ہے کیونکہ آپ کا ہر لفظ دل سے نکلتا ہے۔


آپ نے لکھنے کا آغاز سکول کے زمانے میں کیا۔ ابتدا میں آپ کی چند نظمیں مقامی اخبار کی زینت بنتی رہیں۔پھر آپ نے "ادھورا عشق" کے نام سے دو سال میں ناول لکھا جو کسی دوست مصنفہ کو شائع کروانے کو بھیجا تو انہوں نے ناول کا نام تبدیل کر کے اپنے نام سے شائع کروا لیا۔جس کی وجہ سے محترمہ نے دل برداشتہ ہو کر لکھنا چھوڑ دیا۔

کچھ عرصہ بعد دیگر دوست احباب کی حوصلہ افزائی کے بعد ستمبر 2022 سے باقاعدہ ادبی دنیا میں شامل ہوئیں۔ اب محتلف اخبارات و رسائل میں نظمیں،غزلیں ،نثری تحریریں، کالم اور مضمون وغیرہ قلم بند کر رہی ہیں۔ جن میں خواتین ڈائجسٹ،اردو ڈائجسٹ اسپین،ہم عوام لاہور پاکستان،ادب کی دنیا، حجاب ڈائجسٹ، مصافحہ اخبار,رہنما اخبار, کاروانِ رائٹرز فورم پاکستان ،حلقہ اُردو پسند سیالکوٹ، انٹرنیشنل یونین رائٹرز ،صدائے قلم گروپ ،طالب نظر اخبار، باغی ٹی وی اور دیگر کئی نامور ادارے شامل ہیں۔


آپ کی شاعری میں ایک دلکشی اور فسوں موجود ہے۔

آپ کا ایک خوبصورت قطع ہے کہ


کچھ چراغوں سی ہے زندگی دلربا

دل جلاؤں کہ میں روشنی دلربا

میں بھی رستہ بدلنے ہی والی ہوں

یہ ملاقات ہے آخری دلربا


آپ کئی انتھالوجیز میں بھی لکھ چکی ہیں۔ان میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں۔


صدائے دل

دستک

اداس موسموں کے نام

ذوق سخن

خوابوں کا مقتل

زندگی ڈھلتا پرچھاواں

ادھورے لمس کی سرگوشیاں


ردا اعوان صاحبہ بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اور مقابلہ جات میں کامیابی سے متعدد اسناد و ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔


ادب دنیا ڈائجسٹ ایوارڈ

طالب نظر ایوارڈ "میرا ادب میری پہچان"

انٹرنیشنل یونین رائٹرز ایوارڈ

دشت آرزو زائٹرز ایوارڈ


آپ محسن نقوی اور مرزا غالب کی شاعری بے حد پسند کرتی ہیں اور ہر اچھا لکھنے والے لکھاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

آپ سفر کرنے کی بے حد شوقین ہیں جس کی وجہ سے اکثر سفر کرتی رہتی ہیں اور پاکستان کے بیشتر تفریحی مقامات دیکھ چکی ہیں۔

ردا اعوان لکھنے اور سیکھنے کے اس سفر کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔