جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، محکمانہ کارروائی شروع

nccia
مصنف:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سب انسپکٹر کی جانب سے شکایت کی آڑ میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر چوہدری عمران اللہ کے خلاف خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں این سی سی آئی اے حکام اور درخواست گزار خاتون کے وکلا پیش ہوئے۔


درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سب انسپکٹر چوہدری عمران اللہ نے خاتون کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس سے قبل سب انسپکٹر نے خاتون کو پیغام بھیجا کہ وہ رات کے وقت کلب میں ان سے ملاقات کرے، تاہم خاتون کی جانب سے انکار کیے جانے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا گیا۔


دوران سماعت این سی سی آئی اے حکام نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا اور بتایا کہ معاملے پر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


محکمانہ کارروائی شروع ہونے کے بعد ہائیکورٹ نے خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی