بھارت میں فوجی گاڑی الٹنے سے 7 اہلکار زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

مصنف:
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اہلکار تربیتی مشق میں شرکت کے لیے حیدرآباد کے گولکنڈہ آرمی کیمپ سے شاہ باد قصبے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی الٹ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی مبینہ طور پر ایک ٹرینر چلا رہا تھا، جس کے دوران ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ گاڑی کئی مرتبہ الٹنے کے بعد درخت سے ٹکرا کر رک گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو فوری طور پر گولکنڈہ کے آرمی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں




