جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

من گھڑت الزامات،مبشر لقمان کی درخواست، محمود بھٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Mehmood Bhatti, Mubasher Lucman Legal Dispute Deepens | Baaghi TV
مصنف:

لاہور، سیشن کورٹ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے دائر درخواست پر نامزد ملزم محمود احمد بھٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


عدالتی حکم کے مطابق ملزم نمبر ایک محمود احمد بھٹی کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے ذریعے طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے ملزم کو 26 نومبر 2026 کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یہ حکم 12 نومبر 2026 کو سیشن جج لاہور نثار احمد نے جاری کیا۔ سماعت کے دوران شکایت کنندہ مبشر لقمان کی جانب سے وکیل ناصر عباس ظفر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔


مبشر لقمان نے محمود احمد بھٹی، دیگر ساتھیوں، جن میں یوٹیوبرز اورسوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے والے افراد شامل ہیں، کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ شکایت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور کے ایس ایچ او اور ریاست کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ شکایت 30 جولائی 2026 کو دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے اب نامزد ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے


واضح رہے کہ محمود بھٹی نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پر مختلف پروگراموں میں الزامات عائد کئے تھے جس پر مبشر لقمان نے محمود بھٹی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو فرانس میں ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں سزا سنائی گئی تھی،‎فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیرس کورٹ آف اپیل نے محمود بھٹی کو دو سال قید کی معطل سزا، ایک لاکھ 50 ہزار یورو جرمانہ اور 10 سال کیلئے کسی بھی کمپنی کے انتظامی عہدے سے نااہل قرار دیا ،مبشر لقمان نے محمود بھٹی کی سزا والی خبر پاکستان میں بریک کی جس پر محمود بھٹی سیخ پا ہوئے اور من گھڑت، جھوٹے الزامات عائد کئے