Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی سی بی کا انڈر 19 کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

Aug-20-2025-14.47.37_20pcb

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں انڈر 19 کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا۔


ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مدعو کرکے ان سے انفرادی ملاقات کی اور شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔


محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹس نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب دیں گے اور اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔


انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران منعقد ہونے والے انڈر 19 ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا اور ان کے مثبت نتائج سامنے آئے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات اور پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔


واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ ایک باضابطہ معاہدہ ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کرتا ہے ، سینٹ رل کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو ماہانہ تنخواہ ، میچ فیس اور طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو ان کی کار کردگی، فٹنس اور اہمیت کی بنیاد پر مختلف کیٹیگریز اے ، بی سی اور ڈی میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جس کے مطابق ہر کھلاڑی کا معاوضہ اور مراعات مختلف ہوتی ہیں۔



رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL