بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم قیمتی پتھروں و جواہرات کے آزمائشی منصوبےکی تیاری میں سست روی پر برہم


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی پتھروں و جواہرات کے آزمائشی منصوبے کی تیاری میں سست روی اور شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات میں تعطل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے تک موثر لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے ۔


وزیراعظم نے یہ ہدایت قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے کی ترقی اور برامدات میں اضافے کیلئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی-


اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وز یراعظم نے کہا کہ قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات ترجیح ہیں اس سلسلے میں سست روی قبول نہیں قیمتی پتھروں کی کان کنی اور ان کی تراش خراش سے ویلیو ایڈیشن کا ایک پورا ایکو-سسٹم تیار کیا جا ئے،قیمتی پتھروں کی غیر معیاری طریقےسے کان کنی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔


محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال کیا ہے،قیمتی پتھروں اور معدنیات کے وسیع ذخائر سے برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ خطے کے دوسرے ممالک کی طرح قیمتی پتھروں وجواہرات کیلئے ’’برانڈ پاکستان‘‘ پر کام کیا جائے ان قیمتی پتھروں کو منافع بخش بنانے کے لئے سینٹرز آف ایکسیلینس کے جلد قیام کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے اس سلسلے میں آزمائشی منصوبے اور قیمتی پتھروں کی ماڈل مائنز کی تعمیر کیلئے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے اور منصوبوں کو جلد مکمل کی جائے


۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو قیمتی پتھروں کی تلاش ، تراش خراش اور اِن کی ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمدات کیلئے تیاری کے آزمائشی منصو بے پر پیش رفت سےتفصیلی آگاہ کیا گیااجلاس کو بتایا گیا کہ حسین آباد اسکردو میں سینٹر آف ایکسیلنس منصوبے کیلئے 4.8 کنال زمین منتقل ہو چکی، منصوبے کے لئے فنڈز دستیاب ہیں اور تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں منصوبے کیلئے زمین کی نشاندہی کی جاچکی ہے. اسلام آباد میں سینٹر آف ایکسیلینس کی تعمیر تک اسے متبادل جگہ پر مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائیگا.